حبل اللہ نام رکھنا
سوال:کیاحبل اللہ نام رکھ سکتےہیں؟
سائل:حذیفہ ملک
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
حدیث پاک میں صحابہ و اہلبیت اور صالحین کے نام پر بچوں اور بچیوں کےنام رکھنےکی ترغیب دلائی گئی ہے ،لہذابزرگان دین کےنام پر بچوں کےنام رکھےجائیں ۔”حَبْلُ اللہ”جس کا معنی ہے اللہ کی رسی۔قرآن کریم میں موجود ہے مگر یہ نام مسلمانوں میں رائج نہیں لہذا نہ رکھاجائے۔
نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا:”تسموا بخیارکم “ترجمہ:اچھوں کےنام پر نام رکھو۔
(الفردوس بماثورالخطاب،ج2،ص58،حدیث:2329،دارالکتب العلمیہ بیروت)
بہارشریعت میں ہے:” ایسا نام رکھنا جس کا ذکر نہ قرآن مجید میں آیا ہو نہ حدیثوں میں ہو نہ مسلمانوں میں ایسا نام مستعمل ہو، اس میں علما کو اختلاف ہے بہتر یہ ہے کہ نہ رکھے۔”
(بہارشریعت،جلد3،حصہ16،صفحہ 603،مکتبۃالمدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
6 محرم 7144 ھ/2 جولائی 5202 ء