حاجت اصلیہ

حاجت اصلیہ

فتویٰ595:

حاجت اصلیہ سے کیا مراد ہے؟

سائل : حسیب رضا

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

حاجت اصلیہ سے مراد وہ چیزیں ہیں جن کی عموما انسان کو ضرورت ہوتی ہے اور ان کے بغیر گزارا کرنے میں دشواری ہوتی ہے جیسے رہنے کا گھر، پہننے کے کپڑے، سواری مثلا گاڑی، بائیک، علم دین سے متعلق کتابیں، اور پیشے کے اوزار وغیرہ۔ بہار شریعت میں ہے: ” حاجت اصلیہ یعنی جس کی طرف زندگی بسر کرنے میں آدمی کو ضرورت ہے اس میں زکوۃ واجب نہیں ، جیسے رہنے کا مکان، جاڑے گرمیوں میں پہننے کے کپڑے، خانہ داری کے سامان، سواری کے جانور ، خدمت کے لیے لونڈی غلام ، آلات حرب، پیشہ وروں کے اوزار، اہل علم کے لیے حاجت کی کتابیں ، کھانے کے لیے غلہ۔ “

(بہار شریعت، جلد 1 ، صفحہ 880،881)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

26 ذو القعد ہ1444ھ/16 جون 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں