جمعہ کی مبارک باد دینا

جمعہ کی مبارک باد دینا

فتویٰ717:

جمعہ کی مبارک باد دینا کیسا ہے ؟

سائل : حافظ ناصر علی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

جمعہ کی مبارک باد دینا بالکل جائز ہے اور اچھی نیت ہو تو ثواب کا کام ہے۔ اولا تو شریعت میں اس کی کوئی ممانعت وارد نہیں اور اصل کے اعتبار سے ہر چیز جائز ہے۔ دوسرا یہ کہ خوشی کے موقع پر مبارک دینا احادیث سے ثابت ہے۔ تیسرا یہ کہ مبارک باد دینا اصل میں برکت کی دعا دینا ہے اور دعا کسی بھی دن کسی بھی وقت دی جاسکتی ہے۔ مبسوط میں ہے: ” ان الاصل فی الاشیاء الاباحة و ان الحرمة بالنهى عنها شرعا “ ترجمہ : اشیاء میں اصل جائز ہونا ہے اور حرمت کے لئے شرعا نہی وارد ہو نا ضروری ہے۔

( مبسوط، جلد 24، صفحہ 77)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

03 محرم الحرام 1445 ھ/22 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں