جماعت کےلئےبھاگنا

جماعت کےلئےبھاگنا

سوال:جماعت کے لئے بھاگناکیساکیامومن کے وقار کے خلاف ہے؟

سائل:حسین احمد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جماعت پانے کے لئے بھاگناخطرناک ہے کیونکہ گرنےکاخطرہ ہےمزید یہ کہ مسجدمیں بھاگنامسجدکےآداب خلاف اور ممنوع و مکروہ ہے۔لہذاسکون واطمینان سے چل کر جماعت میں شامل ہواجائے۔

صحیح مسلم میں ہے،حضورپاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”اذا ثوب بالصلاة،فلا تاتوها وانتم تسعون واتوها وعليكم السكينة،فما ادركتم فصلوا وما فاتكم فاتموا،فان احدكم اذا كان يعمد الى الصلاة،فهو فی صلاة “ترجمہ:جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے،تونماز کی طرف دوڑکرنہ آؤبلکہ تم نماز کی طرف سکون واطمینان کےساتھ آؤ۔جتنی رکعتیں تم پالو انہیں پڑھ لواور جو فوت ہوجائیں انہیں بعد میں مکمل کر لوکیونکہ تم میں سے کوئی ایک جب نماز کا ارادہ کرتا ہےتو وہ نماز ہی میں ہوتا ہے۔

(مسلم،کتاب المساجد،باب استحباب اتیان الصلاۃبوقار ،ج1،ص220،مطبوعہ کراچی)

ردالمحتار میں ہے:”والھرولۃ للصلاۃ”اور نماز کے لیے دوڑنا مکروہ ہے۔ (ردالمحتار،تتمہ ،ج2،ص513،دارالمعرفہ)

سیدی اعلی حضرت علیہ رحمۃ رب العزت فرماتےہیں:”مسجد میں دوڑنا یا زور سے قدم رکھنا،جس سے دھمک پیدا ہو، منع ہے۔”

(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،ص318،مکتبۃ المدینہ کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

4 ربیع الآخر 7144 ھ/ 28 ستمبر 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں