جس کمرے میں قرآن ہو، اس میں بیوی سے صحبت کرنے کا حکم

جس کمرے میں قرآن ہو، اس میں بیوی سے صحبت کرنے کا حکم

سوال: جس کمرے میں قرآن ہو کیا وہاں بیوی سے ہمبستری کرسکتے ہیں؟ سائل: آفتاب احمد ملتان

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ جس کمرے میں قرآن مجید رکھا ہوا ہو، اگر وہ کسی غلاف میں چھپا ہوا ہے یا زوجین اور قرآن کے درمیان کسی چیز کا پردہ ہے، تو ایسے کمرے میں بیوی سے صحبت کرنا جائز ہے۔ لیکن اگر درمیان میں کوئی پردہ نہ ہو، تو بے ادبی ہے۔

رد المحتار علی الدر المختار میں ہے: “(لابأس بالجماع فی بیت فیہ مصحف للبلوی) قیدہ فی القنیۃ بکونہ مستورا” ترجمہ:ایسے گھر میں جماع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے جس میں قرآن پاک موجود ہو، عموم بلوی کی وجہ سے۔ اسکو القنیہ میں اس شرط کے ساتھ مقید کیا گیا ہے کہ وہ (قرآن) ڈھکا ہوا ہو۔ (رد المحتار علی الدر المختار، کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی البیع، جلد9، صفحہ697، مطبوعہ مکتبہ رحمانیہ)

بہار شریعت میں ہے: “جس گھر میں قرآن مجید رکھا ہو، اس میں بی بی سے صحبت کرنا جائز ہے جبکہ قرآن مجید پر پردہ پڑا ہو۔ (بہار شریعت، قرآن مجید اور کتابوں کے آداب، جلد3ب، حصہ16، صفحہ496، مسئلہ9، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ: ابو حزقیل محمد ارسلان جلالی

12 جمادی الاولی 1448ھ 24 اکتوبر 2026ء

اپنا تبصرہ بھیجیں