جانور کے گلے میں گھنٹی باندھنا

جانور کے گلے میں گھنٹی باندھنا

فتویٰ621:

جانور کے گلے میں گھنٹی اس لئے باندھنا کہ آگے چلنے والے لوگوں کو نقصان نہ پہنچائے کیسا؟

سائل : عبد الهادی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اگر واقعی اس طرح کا عذر ہو تو جانور کے گلے میں گھنٹی باندھنے میں حرج نہیں۔ ھندیہ میں ہے: ” لا باس بتعليق الاجراس على عنق الفرس والثور كذافى القنيه “ یعنی: گھوڑے اور بیل کے گلے میں گھنٹیاں باندھنے میں حرج نہیں اسی طرح قنیہ میں ہے۔

(هندیه ، جلد 5، صفحہ 354، دار الفکر)

محیط برہانی میں ہے: ” قال محمد فى السير فاما ما كان فى دار الاسلام فيه منفعة لصاحب الراحلة فلا باس به “یعنی: امام محمد رحمتہ اللہ علیہ نے سیر میں فرمایا تو بہر حال سواری کے جانور والے کے لئے دار الاسلام میں گھنٹی باندھنے میں کوئی منفعت ہو تو اس میں حرج نہیں۔

(محیط برہانی، جلد 5، صفحہ 401، دار الكتب العلميه )

واللہ اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

16 ذو القعدة الحرام 1445ھ/25 مئی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں