جانور میں زندگی باقی ہو تو حلال کرنا

جانور میں زندگی باقی ہو تو حلال کرنا

فتویٰ615:

حلال جانور اگر گاڑی کے سامنے آجائے تو اس کو ذبح کر کے کھا سکتے ہیں؟

سائل : کریم بخش

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

حلال جانور اگر گاڑی کے نیچے آجائے اور اس میں زندگی کے آثار باقی ہوں اور مر جانے کا اندیشہ ہو تو اسے ذبح کر سکتے ہیں۔ پھر اگر اس کا مالک معلوم ہے تو اس کی اجازت سے کھا سکتے ہیں اور اگر معلوم نہ ہو اور گوشت خراب ہو جانے کا اندیشہ ہو تو شرعی فقیر کو صدقہ کرنا ہو گا کیونکہ یہ لقطہ کے حکم میں ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ” بکری ذبح کی اور خون نکلا مگر اوس میں حرکت پیدا نہ ہوئی اگر وہ ایسا خون ہے جیسے زندہ جانور میں ہوتا ہے حلال ہے۔ بیمار بکری ذبح کی صرف اوس کے مونھ کو حرکت ہوئی اور اگر وہ حرکت یہ ہے کہ مونھ کھول دیا تو حرام ہے اور بند کر لیا تو حلال ہے اور آنکھیں کھول دیں تو حرام اور بند کر لیں تو حلال اور پاؤں پھیلا دیے تو حرام اور سمیٹ لیے تو حلال اور بال کھڑے نہ ہوئے تو حرام اور کھڑے ہو گئے تو حلال یعنی اگر صحیح طور پر اوس کے زندہ ہونے کا علم نہ ہو تو ان علامتوں سے کام لیا جائے اور اگر زندہ ہونا یقینا معلوم ہے تو ان چیزوں کا خیال نہیں کیا جائے گا بہر حال جانور حلال سمجھا جائے گا۔ “

(بہار شریعت، جلد 3 ، حصہ 15، ص314)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

28 ذوالحجہ 1444 ھ/17 جولائی 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں