تیرہ مہینے کا بکرا

تیرہ مہینے کا بکرا

فتویٰ612:

بکرا تیرہ مہینے کا ہو چکا ہے مگر اس کے دانت نہیں آئے تو کیا قربانی ہو جائے گی ؟

سائل : محمد اشراق قادری

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

قربانی درست ہونے کے لئے عمر کا اعتبار ہے دانت کا نہیں لہذا بکرا ایک سال کا ہو چکا ہے تو اس کی قربانی درست ہے اگرچہ دانت نہ نکلے ہوں جبکہ قربانی سے مانع کوئی اور عیب نہ ہو۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے : ” قربانی کے لئے بکرے کی عمر پورے ایک سال کی ہو نا ضروری ہے ، اگر ایک دن بھی کم ہو گا تو اس کی قربانی شرعا جائز نہ ہو گی۔ “

(فتاوی فیض الرسول، جلد 2، صفحہ 459)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

08 ذوالحجہ 1444 ھ/ 27 جون 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں