تیار شدہ پر یکٹیکل رجسٹر
فتویٰ891:
نویں اور دسویں کے اسٹوڈنٹس پریکٹیکل کا تیار شدہ رجسٹر خرید کر جمع کرواتے ہیں ایسا کرنا کیسا؟
سائل : کاشف اکرام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
پریکٹیکل امتحان ہی کی صورت ہے اور اس میں نوٹس بنانے کا مقصد اسٹوڈنٹ کی صلاحیت کو دیکھنا ہوتا ہے اور پھر اس کی باقاعدہ مار کنگ بھی ہوتی ہے، لہذا مارکیٹ سے تیار شدہ رجسٹر خرید کر جمع کروانا دھو کہ دینا ہے کہ اس سے یہی بتانا مقصود ہوتا دھوکہ ہے کہ یہ میں نے کیا ہے اور ایسا کرنے کی اجازت نہیں۔ حدیث پاک میں ہے: ” من غشنا فليس منا “ ترجمہ : جو دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں۔
(مسلم،حدیث 284)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
18 شوال المکرم 1445ھ/ 27 اپریل 2024ء