تلاوت قرآن کی اجرت
فتویٰ856:
تلاوت قرآن کے پیسے لینا کیسا؟
سائل : فاروق یسین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
تلاوت قرآن کے پیسے لینا حرام ہے کیونکہ چند کاموں کے علاوہ طاعت و عبادت پر اجرت لینا شرعا جائز نہیں۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” تلاوتِ قرآن اور ذکر الہی پر اجرت لینا دینا دونوں حرام ہے، لینے والے دینے والے دونوں گنہگار ہوتے ہیں۔ الخ “
(فتاوی رضویہ، جلد 23، صفحہ 539)
والله اعلم عز و جل و رسوله اعلم صلى الله عليه و آله وسلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
08 رجب المرجب 1445ھ/ 20 جنوری 2024ء