تاش کھیلنا حرام کیوں
فتویٰ736:
تاش کھیلنا حرام کیوں ہے ؟ اگر اس پر پیسے نہ لگائیں تو ؟
سائل : ندیم
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
تاش میں تصاویر پائی جاتی ہیں اور اس کو کھیلنے میں تصویروں کی تعظیم پائی جاتی ہے اس لئے حرام ہے، اس کے علاوہ یہ لہو ولعب پر مشتمل ہے اس لئے بھی ممنوع ہے اگر چہ پیسہ نہ لگایا جائے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ”اور تاش اور اسی طرح گنجفه بوجه اشتمال و اعزاز تصاویر مطلقا بلا شرط ممنوع و نا جائز ہے اور مصروف رہنا فسق ۔ “
(فتاوی رضویہ، جلد16، صفحه 561)
ایک اور مقام پر ہے: ”تاش زیادہ گناہ و حرام کہ اس میں تصاویر بھی ہیں۔ “
(فتاوی رضویہ ، جلد 24، صفحہ 114)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
25 محرم الحرام 1445 ھ/ 13 اگست 2023 ء