بھکاری کے سلام کا جواب

بھکاری کے سلام کا جواب

فتویٰ898:

بھکاری اگر سلام کرے تو کیا اس کے سلام کا جواب دینا واجب ہے ؟

سائل : اعجاز خان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اولا تو یہ یاد رکھیں کہ فقط سلام تحیت یعنی بنیادی طور پر ملاقات کی نیت سے آنے والے کے کئے جانے والے سلام کا جواب واجب ہوتا ہے، اس کے علاوہ کسی دوسرے سلام کا جواب واجب نہیں جیسا کہ قاضی کے پاس مقدمہ لانے والا سلام کرے یا مفتی کے پاس مسئلہ معلوم کرنے کے لئے آنے والا شخص سلام کرے ، اسی طرح بھکاری بھی ملاقات کے لئے نہیں آتا بلکہ یہ سلام ان کا شعار ہوتا ہے لہذا ان کے سلام کا جواب بھی واجب نہیں۔ فقہ کی کئی کتابوں میں یہ مسئلہ موجود ہے، چنانچہ محیط برہانی میں ہے : ” وإذا قال السائل على الباب : السلام عليكم لا يجب رد السلام ؛ لأن هذا ليس بسلام تحية بل هو شعار لسؤالهم “ یعنی دروازے پر بھیک مانگنے والے نے آکر سلام کیا ، تو اس سلام کا جواب دینا لازم نہیں ، کیونکہ یہ سلام تحیت نہیں ہے، بلکہ یہ بھکاریوں کا شعار (مانگنے کی علامت ) ہے۔

( المحيط البرھانی، جلد 05 ، صفحہ 325)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

09 ذو القعدة الحرام 1445ھ/18 مئی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں