بچے کو سونا پہنانا
فتویٰ742:
اگر کسی بچے کو خسرہ ہو جائے تو لوگ گھر کی دیوار پر نیم کی پتیاں ڈالتے ہیں اور گلے میں سونے کی کوئی چیز پہنا دیتے ہیں؟
سائل : وقاص قریشی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ایساٹوٹکا جو شریعت سے نہ ٹکراتا ہو وہ کرنا جائز ہے۔ نیم کے پتے لٹکانا اور لڑکی کو سونے کی چیز پہنانا جائز ہے البتہ لڑکے کو سونے کی چیز پہنانا جائز نہیں، پہنانے والا گناہ گار ہو گا۔ بہار شریعت میں ہے: ”لڑکوں کو سونے چاندی کے زیور پہنانا حرام ہے اور جس نے پہنایا، وہ گنہگار ہو گا۔ “
(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 16 ، صفحہ 428)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
28 محرم الحرام 1445 ھ/ 16 اگست 2023 ء