بل سے زیادہ پیسے مانگنا

بل سے زیادہ پیسے مانگنا

فتویٰ773:

ملازم کے علاج کی رقم کمپنی بھرتی ہے اگر اسے کہیں سے ڈسکاؤنٹ مل جائے تو کیا وہ کمپنی سےزیادہ رقم مانگ سکتا ہے ؟

سائل : غلام مصطفی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

کمپنی سے اتنی ہی رقم مانگ سکتا ہے جتنے میں علاج یا ٹیسٹ وغیرہ کروائے ہیں اگر چہ اسے کہیں سے ڈسکاونٹ مل جائے، جتنی رقم ادا کی اس سے زیادہ مانگنا دھوکا اور جھوٹ ہے جو کہ ناجائز و گناہ ہے۔ حدیث پاک میں ” من غشنا فليس منا “ ترجمہ : جس نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا وہ ہم میں سے نہیں۔

(مسلم ، حدیث 101)

علامہ ابراہیم بن اسحق رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” فالغش ان يظهر شيئا و يخفى خلافه او يقول قولا و یخفی خلافه “ ترجمہ: دھوکا کہتے ہیں کسی چیز کو ظاہر کرنا اور اس کے خلاف (حقیقت) کو چھپانا یا کوئی بات کہنا اور اس کے خلاف (اصلیت) کو چھپانا۔

(غریب الحدیث للحربی ، جلد 2، صفحہ 658)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

16 ربیع الاول 1445ھ/ 03 اکتوبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں