بدمذہب کےپیچھےنمازپڑھنا
سوال:بدمذہب کے پیچھے نماز پڑھناکیسا؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اگربدمذہب کی بدمذہبی کفر تک نہیں پہنچی تواس کےپیچھےنماز پڑھنا ناجائز و مکروہ تحریمی ہے جس کا دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔اگربدمذہبی کفر تک پہنچی ہو یعنی کفریہ عقائد ہوں تواس کے پیچھے ہو گی ہی نہیں پھر سے پڑھنافرض ہے۔ فتاوی ہندیہ میں ہے:”قال المرغینانی تجوز الصلاۃ خلف صاحب ھوی وبدعۃ ولاتجوز خلف الرافضی والجہمی والقدری والمشبہۃ ومن یقول بخلق القرآن وحاصلہ ان کان ہوی لایکفر بہ صاحبہ تجوز الصلاۃ خلفہ مع الکراہۃ والافلا۔ ہکذا فی التبیین والخلاصۃ وہو الصحیح”
(فتاوی ہنديۃ،کتاب الصلاۃ، الباب الخامس، الفصل الثالث،ج1،ص84،دارالفکر بیروت)
بہارشریعت میں ہے:” وہ بد مذہب جس کی بد مذہبی حد کفر کو پہنچ گئی ہو، جیسے رافضی اگرچہ صرف صدیق اکبر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی خلافت یا صحبت سے انکار کرتا ہو، یا شیخین رضی اﷲ تعالیٰ عنہما کی شانِ اقدس میں تبرّا کہتا ہو۔ قدری، جہمی، مشبہ اور وہ جو قرآن کو مخلوق بتاتا ہے اور وہ جو شفاعت يا دیدار الٰہی يا عذابِ قبر يا کراماً کاتبین کا انکار کرتا ہے، ان کے پیچھے نماز نہیں ہوسکتی۔ اس سے سخت تر حکم وہابیۂ زمانہ کا ہے کہ اﷲ عزوجل و نبی صلی اللہ تعالیٰ عليہ وسلم کی توہین کرتے يا توہین کرنے والوں کو اپنا پیشوا يا کم از کم مسلمان ہی جانتے ہیں۔جس بد مذہب کی بد مذہبی حد کفر کو نہ پہنچی ہو، جیسے تفضیلیہ اس کے پیچھے نماز، مکروہ تحریمی ہے۔”
(بہارشریعت،ج1،حصہ3،صفحہ562،مکتبۃ المدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
2 صفر المظفر7144 ھ/28 جولائی 5202 ء