بار یک دوپٹے والے کپڑے بیچنا

بار یک دوپٹے والے کپڑے بیچنا

فتویٰ754:

آج کل 3 پیس سوٹ میں باریک دوپٹے آتے ہیں تو کیا وہ بیچنا جائز ہے ؟

سائل : نعمان سعید

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

باریک دوپٹہ اوڑھنا مطلقانا جائز نہیں بلکہ نامحرم کے سامنے اس انداز میں اوڑھ کر آنا کہ بال یا ستر عورت نظر آئے یہ ناجائز ہے لہذا جب آپ کی نیت گناہ میں تعاون کی نہیں تو آپ کا بیچنا بالکل جائز ہے۔ اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ” یہ اصل کلی یاد رکھنے کی ہے کہ بہت جگہ کام دے گی، جس چیز کا بنانا نا جائز ہو گا اسے خرید ناکام میں لانا بھی ممنوع ہو گا اور جس کا خرید ناکام میں لانا منع نہ ہو گا اس کا بنانا بھی نا جائز نہ ہو گا ۔“

(فتاوی رضویہ ، جلد ،23، صفحہ 464)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

13 صفر المظفر 1445 ھ/ 31 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں