ایڈوانس ضبط کرنا

ایڈوانس ضبط کرنا

فتویٰ875:

میں جس ملک میں رہتا ہوں وہاں پراپرٹی کی خرید و فروخت کا معاہدہ اس طرح ہوتا ہے کہ ثالثی کا کردار ادا کرنے والے کے پاس پر اپرٹی کی قیمت کا 1٪ رکھوانا ہوتا ہے اگر مشتری وقت پر پے مینٹ کر دے تو اس رقم کو اصل قیمت میں شمار کر کے رقم میں کمی کر دی جاتی ہے اور اگر وہ وقت پر پے مینٹ نہ کرے تو ایڈوانس رقم بائع کو دے دی جاتی ہے ایسا کرنا کیسا ؟

سائل : عمر حسان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

مشتری کسی وجہ سے پے مینٹ وقت پر نہ کر سکے تو اس کی رکھوائی گئی رقم بائع کو بطور جرمانہ دے دینا یہ جائز نہیں گویا یہ بیعانہ ضبط کر لینا ہی ہے جو کہ ناجائز ہے۔ اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” بیع نہ ہونے کی حالت میں بیعانہ ضبط کر لینا جیسا کہ جاہلوں میں رواج ہے صریح ظلم ہے۔ “

(فتاوی رضویہ، جلد 17، صفحه 94)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فى از عطاری مدنی

02 شعبان المعظم 1445ھ / 13 فروری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں