ایپ سے چہرہ بگاڑنا
فتویٰ690:
آج کل مختلف ایپ سے چہرہ بگاڑا جاتا ہے یا جو ان کو بوڑھا کیا جاتا ہے ایسا کرنا کیسا؟
سائل : ام انس
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ایپ کے ذریعے اپنا یا کسی مسلمان کا چہرہ بگاڑنا ممنوع ہے کہ چہرہ اشرف الاعضاء ہے لہذا یہ ہر گز مناسب نہیں کہ تصویر میں بھی اس کو بگاڑا جائے ، اگر اس میں دھو کہ دینا مقصود ہو تو حرام ہے ، اسی طرح دوسروں کا چہرہ بگاڑنا بھی ناجائز ہے کہ اس میں دوسرے کی تذلیل اور دل آزاری ہے البتہ جو ان کی تصویر کو بوڑھا کرنے میں دھوکے کا قصد نہ ہو نہ ہی کسی کی دل آزاری ہوتی ہو اور کوئی اچھی نیت شامل ہو مثلا عبرت حاصل کرنا مقصود ہو تو جائز ہے اور اگر کوئی اچھی نیت نہ ہو تو بچنا ہی مناسب ہے۔
(ملحضا: فتاوی اہلسنت)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
28 شوال المکرم 1444ھ/ 19 مئی 2023 ء