انا ثائر انا ثائر والخط حسینی
فتویٰ869:
آج کل نیٹ پر یہ اشعار بہت وائرل ہیں ” انا ثائر انا ثائر والخط حسینی “ اس کا کیا حکم ہے؟
سائل : محمدعباس
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
یہ اشعار بد مذہب کے لکھے ہوئے ہیں، ان اشعار میں شرعا کوئی خرابی نہیں لیکن یہ توجہ اور مرثیہ کے طور پر پڑھا گیا ہے اور نوحہ ومرثیہ کرنانا جائز ہے۔ حدیث پاک میں ہے: ”لعن رسول الله ﷺ النائحة و المستبعة“ ترجمہ: رسول اللہ ﷺ نے نوحہ کرنے والی اور سننے والی پر لعنت فرمائی۔
(مشکوۃ، حدیث 1732)
شرح: ” سننے والی ہے وہ عورت مراد ہے جو نوحہ سے راضی ہو کر کان لگا کر سنے جیسے غیبت کرنا اور خوشی سے سننا دونوں گناہ ہیں، ایسے ہی نوحہ کرنا اور سننا سب گناہ۔“
(مرآة المناجيح، جلد 2، حدیث 1732)
والله اعلم عزوجل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
24 رجب المرجب 1445 ھ/ 05 فروری 2024ء