امام کی دُعاکےدوران اپنی دعامانگنا

امام کی دُعاکےدوران اپنی دعامانگنا

سوال:فرض نماز کے بعد امام صاحب بلندآواز سے دُعامانگ رہے ہوں اس دوران اپنی دُعامانگناکیسا؟

سائل:یس کاشف

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

امام صاحب کےدعامانگنے کے دوران اپنی دُعامانگنے میں حرج نہیں ،کیونکہ احادیث میں نماز کے بعد مختلف دعائیں مانگنے کی ترغیب موجود ہے۔ لہذا اس دوران خودبھی دُعاکی جاسکتی ہے۔

سنن نسائی میں ہے:”عن معاذ بن جبل قال اخذ بیدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فقال انی لاحبک یا معاذ فقلت وانا احبک یارسول اللہ فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فلاتدَعْ ان تقول فی(دبر) کل صلاۃ:رَبِّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ”حضرت معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ عليہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا:اے معاذ!میں تجھ سے محبت کرتا ہوں۔ میں نے عرض کی،یارسول اﷲ!میں بھی حضورصلی اللہ تعالیٰ عليہ وسلم کومحبت کرتاہوں، فرمایا:توہر نمازکےبعد اسے کہہ لینا، چھوڑنا نہیں۔ یعنی اے پروردگار! تو اپنے ذکر و شکر اور حسن عبادت پر میری مددفرما۔(سنن النسائی، کتاب السھو، نوع آخر من الدعاء،ج1،ص192،مطبوعہ کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

24 رجب 6144 ھ/25 جنوری 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں