اللہ کو گاڈ کہنا
فتویٰ762:
اللہ پاک کو گاڈ (god) کہنا کیسا؟
سائل : عادل رضوی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اللہ پاک کو گاڈ کہنا جائز ہے لیکن بچنا بہتر ہے۔ شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”گاڈ انگریزی لفظ ہے۔ اس کے معنی محافظ کے ہیں ان کے عرف میں خدا کو بھی گاڈ کہتے ہیں۔ اس لحاظ سے اللہ عز و جل کو گاڈ کہنے میں کوئی حرج نہیں۔ “
(فتاوی شارح بخاری، جلد 1، صفحہ 173)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
01 ربيع الاول 1445 ھ/18 ستمبر 2023 ء