اسپرم ٹیسٹ کے لئے مشت زنی

اسپرم ٹیسٹ کے لئے مشت زنی

فتویٰ844:

کیا اسپرم (منی) ٹیسٹ کروانے کے لئے مشت زنی کر سکتے ہیں ؟ اگر نہیں کر سکتے تو کیا کیا جائے ؟

سائل : نعیم رضا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

مشت زنی کرنا نا جائز و گناہ ہے اور علاج کے لئے بھی مشت زنی کرنا جائز نہیں، البتہ شادی شدہ شخص بیوی کے ہاتھ سے فراغت حاصل کر کے یا عزل ( جماع کرتے وقت جب انزال کا وقت آئے تو عضو باہر کرنے کے) ذریعے نطفہ محفوظ کر کے ٹیسٹ کروا سکتا ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” یہ فعل ناپاک حرام و ناجائز ہے۔ حدیث میں جلق لگانے والے پر اللہ کی لعنت۔۔ الخ “

(فتاوی رضویہ ، جلد 22، صفحه 201)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

20 جمادی الاخر 1445 ھ/ 03 جنوری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں