احمد کبیر رفاعی نے حضور ﷺ کی دست بوسی کی
فتویٰ956:
کیا یہ بات صحیح ہے کہ شیخ احمد کبیر رفاعی رحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ حضور ﷺ نے روضہ انور سے باہر تشریف لا کر مصافحہ فرمایا ؟
سائل : واحد گل
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
یہ واقعہ درست ہے اور علما نے اسے اپنی کتابوں میں نقل کیا ہے کہ شیخ احمد کبیر رفاعی رحمتہ اللہ علیہ جب روضہ انور پر حاضر ہوئے تو حضور ﷺ سے دست بوسی کی التجا کی جس حضور ﷺ نے کرم فرمایا اور انہیں یہ سعادت ملی، اور اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ، یہ حضور ﷺ کی کرم نوازی ہے اور حضور ﷺ چو نکہ حاضر و ناظر و حیات ہیں لہذا ایسا ہونا بعید نہیں۔ اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”حضرت سیدنا شیخ احمد کبیر رفاعی رضی اللہ عنہ ہر سال حاجیوں کے ساتھ حضور ﷺ پر سلام عرض کر بھیجتے ، جب خود حاضر ہوئے تو مزار اقدس کے سامنے حاضر ہوئے اور عرض کی: ” میں جب دور تھا تو اپنی روح بھیج دیتا کہ میری طرف سے زمین کو بوسہ دے تو وہ میری نائب تھی ، اور اب باری بدن کی ہے۔ کہ جسم خود حاضر ہے دست مبارک عطا ہو کہ میرے لب اس بسے ہرا پائیں۔ کہا گیا کہ دست اقدس ان کے لئے ظاہر ہوا انھوں نے بوسہ دیا تو بہت بہت مبار کی ہو ان کو۔“
(فتاوی رضویہ ، جلد 22 ، صفحہ 374)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
16 ربيع الآخر 1445ھ/ 1 0 نومبر 2023 ء