ابان نام رکھنا کیسا
سوال:محمد ابان نام رکھناکیسا؟
سائل:محمد ابان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
محمد ابان نام رکھ سکتے ہیں۔بہترہےکہ اصل نام محمد اور پکارنے کےلئے ابان رکھاجائے۔ ابان سعید صحابئ رسول رضی اللہ عنہ کا نام ہے لہذا یہ مبارک یعنی برکت والا نام ہے۔
اسد الغابہ میں ہے:”ابان بن سعید بن العاص بن امیہ— وقال بن مندۃ تقدم اسلام اخیہ عمرو یعنی اخا ابان—وقال الزہری ان ابان بن سعید بن العاص املی مصحف عثمان علی زید بن ثابت بامر عثمان،”
(اسد الغابہ،ابان بن سعید،ص35،36،37، ملتقطاً)
ماہنامہ فیضان مدینہ میں ہے:”حضرت سیدناابان بن سعید بن عاص اموی قرشی رضی اللہ عنہ جلیل القدر صحابی ،کاتبِ وحی اور اموی خاندان کےچشم و چراغ ہیں۔
(مضمون:روشن ستارے،ماہنامہ فیضان مدینہ،دسمبر2022ء)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
محمدشاہدحمیدقادری
6 شعبان 6144 ھ/5 فروری 5202 ء