آمین آہستہ کہنا

آمین آہستہ کہنا

سوال:نماز میں آمین آہستہ کہنےکےبارے دلیل بیان کریں؟

سائل: عبدالمنان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

آمین آہستہ کہنےکےبارے روایات موجود ہیں۔مزید یہ کہ آمین بھی دُعاہے اورقرآن کریم میں آہستہ دُعاکرنےکافرمایاگیا۔

سنن ترمذی میں ہے،وائل بن حجررضی اللہ عنہ سے مروی ہے:” ان النبیﷺقرء غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَاالضَّآلِّیْنَ فقال آمین وخفض بہا صوتہ”کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پڑھا غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَاالضَّآلِّیْنَ توکہاآمین اور آواز مباک آہستہ رکھی۔

(سنن ترمذی،ابواب الصلاۃ،ماجاء فی التامین،ج1،ص58،مطبوعہ کراچی)

بخاری میں ہے،ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےمروی، کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ عليہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:”اذا قال الامام غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَاالضَّآلِّیْنَ، فقولوا آمین فانہ من وافق قولہ قول الملئکۃ غفر لہ ماتقدم من ذنبہ ”جب امام غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ و—-َلَاالضَّآلِّیْنَ ،کہے، تو آمین کہو کہ جس کا قول ملائکہ کے قول کے موافق ہو، اس کے اگلے گناہ بخش ديے جائیں گے۔

(صحيح البخاري، کتاب الأذان، باب جہر المأموم بالتأمين،ج1،ص108،مطبوعہ کراچی)

مرآۃ شرح مشکوۃ میں ہے:”آمین بالکل آہستہ کہنی چاہیے کیونکہ فرشتے آہستہ ہی آمین کہتے ہیں جو ہم نہیں سنتے اگر ہم آمین چیخ کر کہیں تو ہماری آمین فرشتوں کی آمین کے خلاف ہوگی پھر ہماری بخشش کیسے ہو۔ – فقیر کو آہستہ آہستہ آمین کی چھبیس۲۶ حدیثیں اور دو آیتیں ملیں مگر نماز میں بالجہر آمین کی کوئی صریح حدیث نہ ملی جس میں نماز کا ذکر ہوا اور لفظ جہر ہو۔اس کی پوری بحث فقیر کی کتاب “جاءالحق”حصہ دوم میں دیکھو۔آمین دعا ہے(قرآن کریم)اور دعا آہستہ مانگنی چاہیے(اﷲپاک فرماتا ہے:اُدْعُوۡا رَبَّکُمْ تَضَرُّعًا وَّخُفْیَۃً ، تم اپنے رب کو عاجزی اور تواضع سے آہستہ آہستہ پکارو۔ اعراف:55)،احادیث میں جہاں آمین سے مسجد گونجنے کا ذکر ہے وہاں نماز کا ذکر نہیں اور جہاں نماز کا ذکر ہے وہاں جہر نہیں بلکہ”مدبھا صوتہ”ہے یا”رفع بھا صوتہ” جس کے معنی ہیں آمین آواز کھینچ کر کہی۔

(مرآۃ،باب قراءت،ج2،ص50،لاہور)

الدرالمختارمیں ہے:”امن الامام سراً کماْموم ومنفرد”یعنی مقتدی اوراکیلےنمازپڑھنےوالےکی طرح امام بھی آہستہ آمین کہے۔

(الدر المختار، کتاب الصلاۃ، فروع قرءبالفارسیۃ- ،ج1،ص492، دارالفکربیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

2 ربیع الآخر 7144 ھ/ 26 ستمبر 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں