بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر نکاح کے بعد رخصتی میں کچھ سالوں کی تاخیر ہوجائے تو نکاح فسخ ہوجاتا ہے اور تجدید نکاح کرنا پڑے گا اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر نکاح کے بعد رخصتی میں کچھ سالوں کی تاخیر ہوجائے تو نکاح فسخ ہوجاتا ہے اور تجدید نکاح کرنا پڑے گا اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

نکاح کے بعد بلا عذر رخصتی میں تاخیر کرنا مناسب نہیں لیکن اگر تاخیر ہوگئی تو چاہے کتنے ہی سال گزر جائیں اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔نبی پاک ﷺ نے بی بی عائشہ رضی اللہ عنھا سے نکاح پہلے فرمایا تھا اور رخصتی چند سالوں بعد ہوئی تھی۔علامہ عبد المصطفی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:” حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اعلانِ نبوت کے دسویں سال ماہ شوال میں ہجرت سے تین سال قبل نکاح فرمایا اور شوال ۲ ھ؁ میں مدینہ منورہ کے اندر یہ کاشانہ نبوت میں داخل ہو گئیں اور نو برس تک حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی صحبت سے سرفراز رہیں۔“

(سیرت مصطفی،صفحہ658،657)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

09جمادی الاول5144 ھ24نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں