بچے کے کان میں اذان کتنی بار دینی چاہیے؟

بچے کے کان میں اذان کتنی بار دینی چاہیے؟

بہتر یہ ہے کہ بچے کے سیدھے کان میں چار بار اذان اور دوسرے کان میں تین بار اقامت کہی جائے لیکن اگر کسی نے ایک بار بھی کہی تو شرعا حرج نہیں۔ بہار شریعت میں ہے:”جب بچہ پیدا ہو تو مستحب یہ ہے کہ اس کے کان میں اذان و اقامت کہی جائے۔ اذان کہنے سے ان شاء اﷲتعالیٰ بلائیں دور ہو جائیں گی۔ بہتر یہ ہے کہ دہنے کان میں چار مرتبہ اذان اور بائیں میں تین مرتبہ اقامت کہی جائے۔“

(بہار شریعت،جلد3،حصہ15،صفحہ355)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

07جمادی الاول5144 ھ22نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں