امام نے نماز میں آیت درود پڑھی تو مقتدی نے عادۃ درود پاک پڑھ دیا تو کیا اس سے نماز فاسد ہوجائے گی؟

امام نے نماز میں آیت درود پڑھی تو مقتدی نے عادۃ درود پاک پڑھ دیا تو کیا اس سے نماز فاسد ہوجائے گی؟

امام نے اگر نماز میں آیت درود پڑھی اور اس پر مقتدی نے درود پاک پڑھ دیا تو اس سے نماز نہیں ٹوٹے گی کیونکہ یہاں درود پاک پڑھنا جواب کے طور پر نہیں ہوتا بلکہ اللہ پاک نے جو درود پڑھنے کا حکم دیا اس ارشاد کی تعمیل کے لئے ہوتا ہے۔اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ اس طرح کے سوال کے جواب میں لکھتے ہیں:”اس میں جواب امام مقصود نہیں ہوتا بلکہ امتثال امر الہی،لہذا فساد نماز نہیں۔

(فتاوی رضویہ،جلد7،صفحہ280)

اپنا تبصرہ بھیجیں