ایک لڑکی نے اپنی خالہ کا دودھ پیا ہے تو کیا اس لڑکی کا نکاح اس خالہ کے سوتیلے بیٹے سے ہوسکتا ہے؟

ایک لڑکی نے اپنی خالہ کا دودھ پیا ہے تو کیا اس لڑکی کا نکاح اس خالہ کے سوتیلے بیٹے سے ہوسکتا ہے؟

اس لڑکی کا اپنی خالہ جو کہ اس کی رضاعی ماں ہے اس کے سوتیلے بیٹے سے نکاح جائز ہے کیونکہ خالہ کے سوتیلے بیٹے کے ساتھ اس دودھ پینے والی کاحرمت کا کوئی رشتہ نہیں۔اللہ پاک فرماتا ہے:” وَ اُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ“ترجمہ: اور ان کے سوا جو رہیں وہ تمہیں حلال ہیں۔

(النساء:24)

اپنا تبصرہ بھیجیں