اگر مرد اپنی شرمگاہ میں کوئی چیز ڈالے اور منی خارج ہوجائے تو کیا غسل فرض ہوگا؟

اگر مرد اپنی شرمگاہ میں کوئی چیز ڈالے اور منی خارج ہوجائے تو کیا غسل فرض ہوگا؟

اگر مرد نے اپنی شرمگاہ میں کوئی چیز ڈالی جس سے منی خارج ہوگئی تو غسل فرض ہوجائے گا اور ایسا کرنا ناجائز و گناہ ہے کیونکہ یہ مشت زنی ہی ہے اور مشت زنی ملعون عمل ہے۔شامی میں ہے:” فلو ادخل ذکرہ فی حائط او نحوہ حتی امنی او استمنی بکفہ بحائل یمنع الحرارۃ یاثم ایضاً“ترجمہ:تو اگر کسی نے اپنی شرمگاہ دیوار وغیرہ کسی چیز میں داخل کی یہاں تک کہ منی خارج ہوگئی یا اپنی ہاتھ سے منی خارج کی حالانکہ درمیان میں ایسی چیز حائل تھی جو حرارت سے مانع ہو تو بھی گناہ گار ہوگا۔

(شامی،جلد3،صفحہ427)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

07جمادی الاول5144 ھ22نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں