کیا 95 روپے کے سکے 100 روپے کے نوٹ کے بدلے دینا صحیح ہے؟

کیا 95 روپے کے سکے 100 روپے کے نوٹ کے بدلے دینا صحیح ہے؟

95 روپے کے سکے 100 روپے کے نوٹ کے بدلے دینا ہاتھوں ہاتھ اور ادھار دونوں طرح جائز ہے کیونکہ سکے اور نوٹ الگ الگ جنس ہیں اوراس میں قدر یعنی مکیلی یا موزونی ہونا بھی نہیں پایا جاتا اور جب خرید و فروخت میں جنس و قدر نہ پائی جائے تو ادھار اور کمی بیشی دونوں جائز ہوتے ہیں۔اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:”اگر وہ دونوں(جنس و قدر)نہ پائی جائیں تو(بیشی اور ادھار)حلال ہیں۔۔الخ“

(فتاوی رضویہ،جلد17،صفحہ446)

اپنا تبصرہ بھیجیں