نفس کی کتنی اقسام ہیں؟

نفس کی کتنی اقسام ہیں؟

نفس کی اقسام کے حوالے سے مختلف اقوال ہیں ایک قول کے مطابق نفس کے سات مراتب ہیں۔(1)نفس امارہ (2)نفس لوامہ (3)نفس مطمئنہ (4)نفس ملھمہ (5)نفس راضیہ (6)نفس مرضیہ (7) نفس صالحہ۔شرح قصیدہ بردہ میں ہے:”ان المتصوفین قالوللنفس سبع مراتب الاولی النفس الامارۃ الثانیہ النفس اللوامۃ الثالثۃ النفس المطمئنۃ الرابعۃ النفس الملھمۃ الخامسۃ النفس الراضیۃ السادسۃ النفس المرضیۃ السابعۃ النفس الصالحۃ“یعنی:بے شک صوفیا نے فرمایا کہ نفس کے سات مراتب ہیں پہلا نفس امارہ دوسرا نفس لوامہ تیسرا نفس مطمئنہ چوتھا نفس ملھمہ پانچواں نفس راضیہ چھٹا نفس مرضیہ اور ساتواں نفس صالحہ۔

(ملتقطا:عصیدۃ الشھدۃ شرح قصیدۃ البردۃ،صفحہ74)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

08جمادی الاول5144 ھ23نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں