کیا بسم اللہ الرحمن الرحیم کے اعداد 786 ہیں؟ایک شخص نے کہا کہ اگر اس میں موجود ر کو دو بار شمار کریں یا ایک بار اعداد 786 نہیں بنتے۔

کیا بسم اللہ الرحمن الرحیم کے اعداد 786 ہیں؟ایک شخص نے کہا کہ اگر اس میں موجود ر کو دو بار شمار کریں یا ایک بار اعداد 786 نہیں بنتے۔

علم الاعداد کے اعتبار سے بسم اللہ الرحمن الرحیم کے عدد 786 ہی بنتے ہیں اور علم کا اصول یہ ہے کہ جو حروف مکتوب یعنی لکھے جاتے ہیں ان کا حساب کیا جاتا ہے اور دوسرا یہ کہ بسم اللہ کے 786 اعداد ہونا متواتر چلتا چل آرہا ہے۔تفہیم المسائل میں ہے:”سب سے پہلے تو یہ اطمینان کرلیجئے کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کے اعداد کا مجموعہ ابجد کے حساب سے 786 ہی بنتا ہے،اس کی تفصیل درج ذیل ہے:بسم 102۔۔اللہ 66۔۔۔الرحمن 329۔۔۔الرحیم289۔۔۔میزان786۔قاعدہ یہ ہے کہ جو حروف مکتوب ہوتے ہیں ان کے اعداد کا حساب لگایا جاتا ہے،خواہ وہ شمسی ہوں یا قمری،تشدید کی صورت میں بھی چونکہ مکتوب ایک ہی حرف ہوتا ہے لہذا اس کے اعداد کو جمع کرلیا جاتا ہے،لفظ اللہ اور الرحمن پر کھڑی زیر بصورت حرف نہیں ہے بلکہ بصورت حرکت ہے،لہذا اس کا عدد بھی حساب میں نہیں آئے گا۔“

(تفہیم المسائل،جلد2،صفحہ351،350)

اپنا تبصرہ بھیجیں