ایک شخص 124 کلومیٹر کا سفر اختیار کر کے اپنی منزل پر پہنچا اور وہاں پہنچ کر اس نے اقامت کی نیت کی مگر اسے پتا تھا کہ اسے 3دن بعد 25 کلومیٹر کا سفر کرنا ہے اور پھر 3 دن بعد 15 کلومیٹر کا تو کیا اس کی اقامت درست ہوئی؟

124 کلومیٹر کا سفر کرنے کے بعد آگے کا سفرکسی اور آبادی کی طرف نہیں تو اس کی اقامت کی نیت درست ہے کیونکہ مقیم ہونے کے لئے کسی آبادی میں 15 دن کی نیت سے رکنے کی نیت ضروری ہے اگرچہ آبادی کے اندر وہ سفر کرتا رہے،ہاں!اگربعد کا سفر دوسری آبادی کی طرف ہے تو اب وہ مسافر ہی رہے گا۔بہار شریعت میں ہے:” دو جگہ پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت کی اور دونوں مستقل ہوں جیسے مکّہ و منیٰ تو مقیم نہ ہوا اور ایک دوسرے کی تابع ہو جیسے شہر اور اس کی فنا تو مقیم ہوگیا۔“

(بہار شریعت،جلد1،حصہ4،صفحہ745)

اپنا تبصرہ بھیجیں