زکوۃ اور صدقہ فطر کے نصاب میں فرق کیا ہے؟

زکوۃ اور صدقہ فطر کے نصاب میں فرق کیا ہے؟

زکوۃ میں سال کا گزرنا،عاقل بالغ ہونا اور مال کا نامی ہونا شرط ہے جبکہ صدقہ فطر میں یہ شرائط نہیں۔اگر حاجت اصلیہ کے علاوہ مال غیر نامی مثلا ڈیکورشین کے پیس،صرف مہمانوں کے لئے رکھے ہوئے برتن وغیرہ کی قیمت نصاب تک پہنچتی ہوگی توبھی صدقہ فطر واجب ہوگا۔اسی طرح جو عید کے دن صبح صادق کے وقت نصاب کا مالک ہوگا اس پر صدقہ فطر واجب ہوگا اگرچہ اس پر سال نہ گزرا ہوبلکہ وہ اس مال کا صبح صادق سے کچھ دیر پہلے مالک بنا ہو تو بھی واجب ہوگا۔زکوۃ نابالغ پر فرض نہیں لیکن صدقہ فطرشرائط پائی جانے کی صورت میں نابالغ کا بھی دینا ہوگا۔

(ماخوذا:کتب فقہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں