میں جس ملک میں رہتا ہوں وہاں پراپرٹی کی خریدوفروخت کا معاہدہ اس طرح ہوتا ہے کہ ثالثی کاکردار ادا کرنے والے کے پاس پراپرٹی کی قیمت کا 1٪ رکھوانا ہوتا ہے اگر مشتری وقت پر پے مینٹ کردے تو اس رقم کو اصل قیمت میں شمار کر کے رقم میں کمی کردی جاتی ہے اور اگر وہ وقت پرپے مینٹ نہ کرے تو ایڈوانس رقم بائع کو دے دی جاتی ہے ایسا کرنا کیسا؟

دوسرے ملک میں پڑھائی کے لئے جانا ہو تو اس کی شرط ہوتی ہے کہ اس کے اکاؤنٹ میں اچھی خاصی رقم ہو(ہر ملک کی اپنی لمٹ ہے) اب کئی لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہوتے تو وہ صرف اماؤنٹ شو کروانے کے لئے ایجنٹ سےپیسے لیتے ہیں اس شرط پر کہ اماونٹ کا2 یا 4٪ اضافی دینا ہوگا یا مخصوص رقم اضافی دینی ہوگی ایسا کرنا کیسا؟