میں جس ملک میں رہتا ہوں وہاں پراپرٹی کی خریدوفروخت کا معاہدہ اس طرح ہوتا ہے کہ ثالثی کاکردار ادا کرنے والے کے پاس پراپرٹی کی قیمت کا 1٪ رکھوانا ہوتا ہے اگر مشتری وقت پر پے مینٹ کردے تو اس رقم کو اصل قیمت میں شمار کر کے رقم میں کمی کردی جاتی ہے اور اگر وہ وقت پرپے مینٹ نہ کرے تو ایڈوانس رقم بائع کو دے دی جاتی ہے ایسا کرنا کیسا؟
مشتری کسی وجہ سے پے مینٹ وقت پر نہ کر سکے تو اس کی رکھوائی گئی رقم بائع کوبطور جرمانہ دے دینایہ جائز نہیں گویا یہ بیعانہ ضبط کرلینا ہی ہے جو کہ ناجائز ہے۔اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:”بیع نہ ہونے کی حالت میں بیعانہ ضبط کرلینا جیسا کہ جاہلوں میں رواج ہے صریح ظلم ہے۔“
(فتاوی رضویہ،جلد17،صفحہ94)