کیا نکاح کے بعد اولاد کا حصول ضروری ہے؟
نکاح کے بعد اولاد کا حصول فرض و واجب نہیں لیکن بلا عذر شرعی اولاد کے حصول سے بچنا غیر مناسب اور مقصودِ شرع کے خلاف ہے کیونکہ نکاح کے بنیادی مقاصد میں سے ایک اولاد کا حصول ہے اور احادیث میں اس کی فضیلت آئی ہے۔ ابو داؤد و نسائی میں ہے:”تزوّجوا الودود الولود، فإني مكاثرٌ بكم الأمم ترجمہ:محبت کرنے والی بچے جننے والی عورتوں سے نکاح کرو کیونکہ میں تمہاری وجہ سے امتوں پر فخر کروں گا۔
(ابوداؤد،2050)
شرح:”کیونکہ زوجین کی محبت سے گھر کی آبادی ہے اور بچوں کی پیدائش سے مقصود نکاح کا حصول ہے۔“
(مرآۃ،جلد5،صفحہ12)