ہمیں صبح و شام کے وظائف ملتے ہیں تو صبح و شام اور رات سے کیا مراد ہے؟
وظائف کے اعتبار سے صبح سے مراد آدھی رات ڈھلنے سے طلوع آفتاب(سورج نکلنے) تک ہے اور شام سے مراد ظہر کا وقت شروع ہونے سے لے کر مغرب تک اور رات سے مراد غروب آفتاب سے صبح صادق تک ہے۔الوظیفۃ الکریمہ میں ہے:” آدھی رات ڈھلے سے سورج کی پہلی کرن چمکنے تک’’ صبح ‘‘ہے۔ اس سارے وقفے میں جو کچھ پڑھا جائے اسے صبح میں پڑھنا کہیں گے اوردوپہر ڈھلے (یعنی ابتدائے وقت ظہر)سے لیکرغروب آفتاب تک شام ہے ۔ اس پورے وقفے میں جو کچھ پڑھا جائے اسے شام میں پڑھنا کہیں گے ۔
(صفحہ13)
شجرہ عطاریہ میں ہے:” غروب آفتاب سے لے کر صبح صادق تک رات کہلاتی ہے۔
(صفحہ29)