مغرب کےقعدہ اخیرہ کےبعد چوتھی رکعت کاسجدہ کیا

مغرب کےقعدہ اخیرہ کےبعد چوتھی رکعت کاسجدہ کیا

سوال:اگرمغرب کی تیسری رکعت میں قعدہ اخیرہ کیااور چوتھی رکعت کےلئےکھڑا ہو کر سجدہ بھی کر لیاتو کیا حکم ہے؟

سائل:جامی ابن جامی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اگر چوتھی رکعت کا سجدہ کر لیااورتیسری رکعت پر قعدہ اخیرہ کیاتھاتومزیدایک اوررکعت ملاکرآخر میں سجدہ سہو کرےتین فرض بھی اداہوگئےاوردو نفل ہو جائیں گے۔

الدرالمختارمیں ہے:”خامسة في المغرب — به يفتى لتصير الركعتان له نفلا —وسجد للسهو” یعنی مغرب کی تیسری رکعت پرقعدہ کیا اورکھڑاہوکر چوتھی کا سجدہ کر لیا تو مغرب میں پانچویں ملالے یہی مفتی بہ قول ہے ،تاکہ آخری دو رکعتیں نفل ہو جائیں اورآخر میں سجدہ سہو کرے۔

(الدرلمختارمع ردالمحتار،کتاب الصلاة، باب سجود السہو،جلد2،صفحہ 668 ، دار المعرفہ بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

1 ربیع الآخر 7144 ھ/ 25 ستمبر 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں