نماز میں غلبہ ظن پر عمل کاحکم

نماز میں غلبہ ظن پر عمل کاحکم

سوال:نماز تسبیح کےسجدہ میں شک ہوا پھرغالب گمان کہ دوسراہے ،پرعمل کیااورآخر میں سجدہ سہو کیا ،کیانماز جائز ہوئی؟

سائل:محمد حسنین

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 نماز درست ہوئی، شک کی صورت میں جب نماز میں غالب گمان پر عمل کیا ہو تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا۔ اگرایک رکن یعنی تین بار سُبحان اللہ کہنےکی مقدار سوچتا رہا تو سجدہ سہوواجب ہوجائے گا۔

الدرالمختار میں ہے:”وجب علیہ اجود السہو فی جمیع صورالشک لکن فی السراج انہ یسجد للسہو فی اخذالاقل مطلقا وفی غلبۃ الظن ان تفکر قدر رکن “

(الدرالمختار، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو، ج2، ص،678،دارالمعرفہ)

بہار شریعت میں ہے:”شک کی سب صورتوں میں سجدۂ سہو واجب ہے اور غلبۂ ظن میں نہیں مگر جب کہ سوچنے میں ایک رُکن کا وقفہ ہوگیا تو واجب ہوگیا۔”اسی میں ہے:”قراء ت وغیرہ کسی موقع پر سوچنے لگا کہ بقدر ایک رکن یعنی تین بار سبحان اللہ کہنے کے وقفہ ہوا سجدۂ سہو واجب ہے۔”

(بہارشریعت،جلد1،حصہ4،صفحہ 719 و 715 ،مکتبۃالمدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

24 محرم 7144 ھ/20 جولائی 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں