درود تاج پڑھنا کیسا

درود تاج پڑھنا کیسا

سوال: درود تاج کا کیاحکم ہے کیا اسے پڑھنا وظیفہ کرنادرست ہے؟

سائل:طیب خالد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اللہ پاک نے صیغے،الفاظ اور وقت کی قید کے بغیر اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھنے کا حکم ارشادفرمایا لہذا رب تعالی کے حکم کےمطابق کوئی بھی دُرود پاک پڑھنےپرضروراس کی برکات حاصل ہوں گی۔درود تاج تو وہ عظیم الشان درود ہے جسے صوفیاء کرام وعلماء ذیشان بطور وظیفہ پڑھتے اور دنیا بلکہ آخرت میں اس کی برکات سے مستفیض ہونے کا یقین رکھتےہیں۔ ، سیدی اعلی حضرت علیہ رحمۃ رب العزت فرماتےہیں:”رب العزۃ جل وعلا نے بلا تخصیص لفظ وصیغہ ووقت وعدد مطلقا اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر درود وسلام کی طرف بلاتا ہے: یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا اے ایمان والو ! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو ۔(سورہ احزاب:56) – تودلائل الخیرات ودرود تاج وغیرہما سب اس حکم جانفزا کے دائرہ میں داخل ، یہ بھی انہیں مقبول ہوتی نظر نہیں آتی کہ ان کتب وصیغ میں حضور والا دافع البلاء صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے اوصاف عظیمہ جلیلہ ونعوت کثیرہ جزیلہ ہیں۔” (فتاوی رضویہ،ج30،ص363،364، لاہور)

درود تاج میں مذکور حضور علیہ السلام کی شاندَافِعُ البلاء کےبارےفرماتےہیں:”رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم بے شک دافع ہر بلا ہیں، ان کی شان عظیم توارفع واعلٰی ہے، اُن کے غلام دفع بلا فرماتے ہیں،اس مسئلہ کی کافی تفصیل ہماری کتاب” الامن والعلٰی لناعتی المصطفٰی بدافع البلا “(کلمہ دافع البلا کے ساتھ مصطفی علیہ الصلوۃ والسلام کی نعت بیان کرنے والوں کے لئےبلاؤں سے امن اور انکے مرتبے کی بلندی ہے)میں ہےدرودتاج پڑھنےکوحرام کی طرف نسبت وہی کرےگاجوخودمنسوب بحرام ہو۔” (فتاوی رضویہ،ج29،مسئلہ102،لاہور)

مفسر قرآن،شارح مشکوۃ حضرت مفتی احمد یارخان علیہ الرحمہ کے بارے لکھاہے:”آپ بعد عصر چہل قدمی کرتےہوئے – زبان پر درودِ تاج کے نذرانے ہوتے تو لوٹتے ہوئے دلائل الخیرات شریف وردِ زباں ہوتی۔”

(فیضان مفتی احمد یارخان نعیمی،صفحہ25،مکتبۃ المدینہ)

مرشِدی امیر اہلسنت حضرت مولانامحمدالیاس عطارقادری دام ظلہ العالی وصیت نامے میں لکھتےہیں:” ممکن ہو تو اندرونی تختوں پر یاسین شریف،سورۃُ الملک اور درودِتاج پڑھ کر دم کر دیا جائے۔”

(مدنی وصیت نامہ،صفحہ4،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

4 صفر المظفر7144 ھ/30 جولائی 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں