مرحا نام رکھنا کیسا؟
سوال:بچی کامرحا نام رکھنا کیسا؟
سائل:فیاض ملک
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مرحا کامعنی اچھا نہیں،اِترانا،ناز سے چلنا وغیرہ تکبر کے معنی میں بھی یہ لفظ استعمال ہوتاہے۔لہٰذا یہ نام رکھنےکے بجائے اس کے علاوہ کوئی اوراچھا نام رکھاجائے۔
المنجد میں ہے:مَرِحَ یَمْرَحُ الرَّجُلُ مَرَحاً وَمَرَحَاناً :اترانا،ناز سے چلنا۔ (المنجد،صفحہ835،مطبوعہ لاہور)
بچوں اوربچیوں کےاچھےاسلامی ناموں کےلئےمکتبۃ المدینہ کی کتاب”نام رکھنےکےاحکام” کامطالعہ کریں، جس میں کئی اسلامی نام دیے گئے ہیں ۔وہاں سےدیکھ کرکوئی سا بھی اچھا نام منتخب کر لیں۔
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
محمد شاہدحمیدقادری
20صفر1446ھ/26اگست2024ء