مرنےکےبعد حیات
سوال:کیامرنےکےبعدہرشخص قبر میں زندہ ہوتا ہےیا یہ تصور انبیاءعلیہم السلام کےلئےہے؟
سائل:محمد فہد رفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
عام لوگوں کےلئےمرنےکےبعد حیات یا شعور اس طرح ہوتاہے کہ روح کےبدن سےجداہونےکےبعدبھی اس کا بدن سے تعلق باقی رہتاہے جس کےسبب انعام یا سزا رُوح و بدن دونوں محسوس کرتےہیں ۔
منح الروض الازہرمیں ہے:”(وإعادۃ الروح أي: ردّہا أو تعلقہا إلی العبد أي: جسدہ بجمیع أجزائہ أو بعضہا مجتمعۃ أو متفرقۃ في قبرہ حق، والواو لمجرد الجمعیۃ فلا ینافي أنّ السؤال بعد إعادۃ الروح وکمال الحال)، واعلم: أنّ أھل الحق اتفقوا علی أنّ اللہ تعالیٰ یخلق في المیت نوع حیاۃ في القبر قدر ما یتألم أو یتلذذ)،”
(منح الروض الازہر،ص100-101،ملتقطاً)
بہارشریعت میں ہے:”مرنے کے بعد بھی روح کا تعلق بدنِ انسان کے ساتھ باقی رہتا ہے، اگرچہ روح بدن سے جُدا ہو گئی، مگر بدن پر جو گزرے گی رُوح ضرور اُس سے آگاہ و متأثر ہوگی، جس طرح حیاتِ دنیا میں ہوتی ہے، بلکہ اُس سے زائد۔ دنیا میں ٹھنڈا پانی، سرد ہَوا، نرم فرش، لذیذ کھانا، سب باتیں جسم پر وارِد ہوتی ہیں، مگر راحت و لذّت روح کو پہنچتی ہے اور ان کے عکس بھی جسم ہی پر وارِد ہوتے ہیں اور کُلفت و اذیّت روح پاتی ہے،اور روح کے لیے خاص اپنی راحت واَلم کے الگ اسباب ہیں، جن سے سرور یا غم پیداہوتا ہے، بعینہٖ(بالکل)یہی سب حالتیں برزخ میں ہیں۔”
(بہار شریعت،حصہ اول، عالمِ برزخ کابیان،عقیدہ:2،مکتبۃ المدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
محمدشاہدحمیدقادری
28 رجب 6144 ھ/29 جنوری 5202 ء