سید کی تعظیم
سوال:عقائد کےحوالےسےسید کی تعظیم کہاں تک تعظیم ضروری ہے؟
سائل:توقیرعباس
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
سادات کرام کی محبت و الفت اور تعظیم فرض و ضروری ہے۔اور ان کی تعظیم ہمیشہ ہے،مگر یہ کہ کسی کی بدمذہبی معاذاللہ حداسلام سے کراس کرجائےکہ اب وہ سید نہیں اور نہ ہی اس کی تعظیم ہے۔
سیدی اعلی حضرت علیہ رحمۃ رب العزت فرماتےہیں:”سادات کرام کی تعظیم فرض ہے۔ اور ان کی توہین حرام،—سادات کرام کی تعظیم ہمیشہ جب تک ان کی بد مذہبی حد کفر کو نہ پہنچے کہ اس کے بعدوہ سیدہی نہیں نسب منقطع ہے۔ اللہ تعالٰی نےفرمایا:قَالَ یٰنُوۡحُ اِنَّہٗ لَیۡسَ مِنْ اَہۡلِکَ ۚ اِنَّہٗ عَمَلٌ غَیۡرُ صٰلِحٍ ،(اےنوح(علیہ السلام)!وہ تیرابیٹا(کنعان) تیرے گھروالوں میں سے نہیں اس لئے کہ اس کے کام اچھے نہیں۔(ہود:46)،-نیچری،قادیانی، وہابی غیر مقلد، دیوبندی اگر چہ سید مشہور ہوں نہ سید ہیں نہ ان کی تعظیم حلال بلکہ توہین وتکفیر فرض، اور روافض کے یہاں تو سیادت بہت آسان ہے کسی قوم کا رافضی ہوجائے، دودن بعد میر صاحب ہوجائے گا، ان کا بھی وہی حال ہے۔ کہ ان فرقوں کی طرح تبرائیان زمانہ بھی عموما مرتدین ہیں۔ والعیاذ باللہ تعالٰی۔ محبت آل اطہار کے بارے میں متواتر حدیثیں بلکہ قرآن عطیم کی آیت کریمہ ہے۔قُلۡ لَّاۤ اَسْـَٔلُکُمْ عَلَیۡہِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّۃَ فِی الْقُرْبٰیؕ ،(ان سے) فرمادیجئے (لوگو!) اس دعوت حق پر میں تم سے کچھ نہیں مانگتا مگر رشتہ کی الفت ومحبت۔(شوری:42)ان کی محبت بحمداللہ تعالٰی مسلمان کا دین ہے۔ اور اس سے محروم ناصبی خارجی جہنمی ہے والعیاذ باللہ تعالٰی، مگر محبت صادقہ نہ روافض کی سی محبت کاذبہ جنھیں ائمہ اطہار فرما یاکرتے تھے خدا کی قسم تمھاری محبت ہم پر عار ہوگی۔ اطاعت عامہ اللہ و رسول کی پھر علمائے دین کی ہے،اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا: یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِیۡعُوا اللہَ وَاَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَ اُولِی الۡاَمْرِ مِنۡکُمْ ۚ (نساء:59)،اللہ تعالٰی کا حکم مانو، اور رسول کا حکم مانو، اور تم میں سے جو صاحب امر ہیں(یعنی امراء وخلفاء)۔”
(فتاوی رضویہ ،جلد22،کتاب الحظر والاباحۃ،صفحہ420-421،رضافاؤنڈیشن لاہور)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
محمدشاہدحمیدقادری
10 رجب 6144 ھ/11 جنوری 5202 ء