مچھرکےکاٹنےکےسبب خون نکلا
سوال:مچھر مرا یااس کےکاٹنےکےسبب خون نکلااور بدن یا کپڑے پر لگ گیاتوکیاحکم ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مچھرمرا اور اس کاخون کپڑے یابدن پر لگ گیا تو نماز پڑھ سکتےہیں کیونکہ مچھر،پسو اور کھٹمل کا خون پاک ہے۔ اسی طرح مچھر کےکاٹنے کے سبب خون نکلااورکپڑے یابدن پر لگ گیا تو نماز پڑھ سکتےہیں کیونکہ یہ بہنےوالاخون نہیں،لہذایہ معاف ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:”ودم البق والبراغيث والقمل والكتان طاهر وإن كثر، كذا في السراج الوهاج ” یعنی کھٹمل، پسو،جوں اور کتان (سرخ رنگ کا کیڑا جو شدید کاٹتا ہے)کا خون پاک ہے، اگر چہ کثیر مقدار میں ہو، جیسا کہ سراج الوہاج میں مذکور ہے۔
(فتاوی ہندیہ ،کتاب الطہارۃ، جلد1، صفحہ 46،دارالفکربیروت)
بہارشریعت میں ہے:”مچھلی اور پانی کے دیگر جانوروں اورکھٹمل اور مچھر کا خون اور خچر اور گدھے کا لعاب اور پسینہ پاک ہے۔” اسی میں ہے:”جوخون زخم سےبہانہ ہوپاک ہے۔” (بہارشریعت ،جلد1،صفحہ 392،مکتبۃ المدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
30 ذوالحج 7144ھ/16 جون 6202 ء