مالک نصاب نےجانور خریدا پھر گم ہوگیا اور نصاب نہ رہا توقربانی واجب نہ رہی

مالک نصاب نےجانور خریدا پھر گم ہوگیا اور نصاب نہ رہا توقربانی واجب نہ رہی

سوال:بہار شریعت میں ہے کہ مالک نصاب نے قربانی کاجانور خریداوہ گم ہو گیاپھر صاحب نصاب نہ رہا تووہ جانور مل جائے پھر بھی قربانی واجب نہیں اس کی کیاوجہ ہے؟

سائل:سعیدالرحمن عطاری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بہار شریعت کےاس مسئلہ کی وجہ یہ ہے کہ وہ شخص قربانی کےدنوں میں مالک نصاب نہ رہالہذا نیاجانور خرید کر یا وہی پرانا ملنے کی صورت میں اس پر قربانی واجب نہیں۔ فقیر قربانی کی نیت سے جانور خریدے تو اس جانور کی قربانی واجب ہےغنی ،مالدار کے خریدنے سےواجب نہیں ہوتی۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:”ولو اشترى الموسر شاة للأضحية فضاعت حتى انتقص نصابه وصار فقيرا فجاءت أيام النحر فليس عليه أن يشتري شاة أخرى، فلو أنه وجدها وهو معسر وذلك في أيام النحر فليس عليه أن يضحي بها، — وأما الذي يجب على الفقير دون الغني فالمشترى للأضحية إذا كان المشتري فقيرا، بأن اشترى فقير شاة ينوي أن يضحي بها، وإن كان غنيا لا تجب عليه بشراء شيء”

(فتاوی ہندیۃ،کتاب الأضحیۃ،الباب الاوّل فی تفسیرہا،ج5،ص292-291،دارالفکربیروت،ملتقطاً)

بہار شریعت میں ہے:”مالکِ نصاب نے قربانی کے لیے بکری خریدی تھی وہ گم ہوگئی اور اس شخص کا مال نصاب سے کم ہوگیا اب قربانی کا دن آیا تو اس پر یہ ضرور نہیں کہ دوسرا جانور خرید کر قربانی کرے اور اگر وہ بکری قربانی ہی کے دنوں میں مل گئی اور یہ شخص اب بھی مالک نصاب نہیں ہے تو اوس پر اس بکری کی قربانی واجب نہیں۔ — فقیر پر واجب ہو غنی پر نہ ہو اس کی صورت یہ ہے کہ فقیر نے قربانی کے لیے جانور خریدا اس پر اس جانور کی قربانی واجب ہے اور غنی اگر خریدتا تو اس خریدنے سے قربانی اوس پر واجب نہ ہوتی۔” (بہار شریعت ،جلد3،صفحہ333331-،مکتبۃالمدینہ،ملتقطاً)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

6 ذوالحج 7144 ھ/ 23 مئی 6202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں