عمرہ کرنےوالےپرطواف رخصت واجب نہیں

عمرہ کرنےوالےپرطواف رخصت واجب نہیں

سوال:کیاعمرہ کرنےوالے پر رخصت ہوتےوقت طواف وداع واجب ہے؟

سائل:قاری احمد سعید ہاشمی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

میقات کی حدود کےباہر سے آنےوالے حاجی پر طواف وداع ورخصت واجب ہے،عمرہ کرنے والے پر طواف وداع واجب نہیں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:”وطواف الصدر واجب علی الحاج اذااراد الخروج من مکۃ فلیس علی المعتمر طواف الصدر ولایجب علی اہل مکۃ واہل المواقیت ومن دونہم کذافی الایضاح “

(فتاوی ہندیہ ،جلد1، صفحہ 234، دارالفکربیروت)

بہار شریعت میں ہے:”(حاجی کا) جب ارادہ رخصت کا ہو طوافِ وداع بے رَمل و سعی و اِضطباع بجا لائے کہ باہر والوں پر واجب ہے۔ ہاں وقت رُخصت عورت حیض یا نفاس سے ہو تو اس پر نہیں، جس نے صرف عمرہ کیا ہے اس پر یہ طواف واجب نہیں۔”

(بہار شریعت، جلد 1، حصہ 6، صفحہ 1151، مکتبۃ المدینہ)

امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ لکھتےہیں:”طوافِ وداع:اسے طواف رخصت اور طواف صدر بھی کہتےہیں۔حج کے بعد مکۂ مکرمہ سے رخصت ہوتے ہوئے کیاجاتاہے۔یہ ہرآفاقی(یعنی میقات کی حدود سے باہر رہنے والے) حاجی پرواجب ہے۔”

(رفیق الحرمین،ص59،مکتبۃ المدینہ،مفہوماً)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری

30 ذوالحج 7144ھ/16 جون 6202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں