رکوع وسجود وغیرہ میں انگلیاں کس حالت پرہوں
سوال:نماز کے ارکان میں ہاتھوں کی انگلیاں کس حالت پر رکھی جائیں اس بارے کیا حکم ہے؟
سائل: مہتاب احمد
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
رکوع میں انگلیاں کھلی رکھنا مستحب ہے تاکہ گھٹنوں کوپکڑنا ممکن ہو اور سجدے میں انگلیوں کوملانا مستحب ہے تاکہ قبلہ رخ ہوں اور اس کے علاوہ تکبیر تحریمہ و تشہد کی حالت میں نارمل حالت پر ہوں ۔
ہدایہ اور اس کے تحت حاشیہ میں ہے:” ويعتمد بيديه على ركبتيه ويفرج بين أصابعه لقوله عليه الصلاة والسلام لأنس رضي الله عنه:إذاركعت فضع يديك على ركبتيك وفرج بين أصابعك۔ ولا يندب إلى التفريج إلا في هذه الحالة ليكون أمكن من الأخذ ولا إلى الضم إلا في حالة السجود وفيما وراء ذلك يترك على العادة – قوله: ليكون أمكن من الأخذ كأن الأخذ ملحوظ في قول النبي صلى الله عليه وعلى آله وسلم: ضع يديك۔ وإن كان العبارة لا تدل عليه – قوله:إلا في حالة السجود لورود حديث بذلك، وحاصله يرجع إلى المندوب هو توجه رؤوس الأصابع إلى القبلة وذلك إنما يحصل إذا حصل الضم – قوله:وفيما وراء ذلك، وهو حالة الافتتاح والتشهد – يترك … ، فلا يتكلف للضم ولا إلى التفريح لأنه لا حاجة إليهما. ” یعنی اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھے اور انگلیوں کو کھلا رکھے اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے فرمایاجب تو رکوع کرے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھ لے اور انگلیوں کو کھلا چھوڑ دے۔ اور انگلیوں کو کھلا رکھنا صرف اسی حالت یعنی رکوع میں مستحب ہے، تاکہ گھٹنوں کو اچھی طرح پکڑا جا سکے( کیونکہ آپ علیہ السلام کےفرمان”اپنے ہاتھ گھٹنوں پررکھو” میں پکڑنے کا مفہوم بھی ملحوظ ہے، اگرچہ عبارت صراحتاً اس پر دلالت نہیں کرتی)۔اور انگلیوں کو ملانا صرف سجدے کی حالت میں مستحب ہے(کیونکہ اس بارے حدیث وارد ہے اور سجدے میں انگلیوں کا قبلہ رُخ ہونا مستحب ہے اور یہ ملانے کی صورت میں حاصل ہوگا)۔ اور ان کے علاوہ، یعنی باقی حالات میں،انگلیوں کواپنی عادت پر چھوڑ دیا جائے۔(یعنی تکبیر تحریمہ اور تشہد کی حالت میں نہ انگلیاں زبردستی ملائی جائیں اور نہ ہی کھولی جائیں کیونکہ ان کی کوئی حاجت نہیں لہذانارمل حالت میں ہوں)۔
(ہدایہ شرح بدایہ،جلد1،صفحہ309،مکتبۃ المدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
14 محرم الحرام 8144ھ/30 جون 6202 ء