بھینس کا دودھ دوہتے ہوئے ڈیک یا موبائل پر تلاوت قرآن چلانا کیسا
سوال: عرض یہ ہے کہ ایک شخص صبح کے وقت بھینسوں کا دودھ دوہتے ہوئے ڈیک یا موبائل پر تلاوت قرآن چلاتا ہے، حالانکہ وہاں گوبر بھی ہوتا ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟
User id: Hyk Tying
بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
ایسی جگہ ڈیک یا موبائل پر قرآن پاک کی تلاوت چلانا جائز ہے، کیونکہ عرف میں اسے بے ادبی نہیں سمجھا جاتا ہے اور ادب و توہین کا مدار عرف پر ہے۔
فتاوی رضویہ میں ہے: “ادب و توہین کا مدار عرف پر ہے۔” (فتاوی رضویہ، جلد4، صفحہ610، مسئلہ246، مطبوعہ رضافاؤنڈیشن)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ: ابو حزقیل محمد ارسلان جلالی
11جمادی الاولی 1448ھ 22 اکتوبر 2026ء